The news is by your side.

گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا،کولنگ کا عمل جاری، 21 ہلاکتوں کا اعتراف

کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند رکھنے کی کال دے دی۔

0

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر پیر کو قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلٰی مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اموات کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 (سندھ) کے مطابق گل پلازہ حادثے میں مزید لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران لاشیں نکلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ’ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔‘

ایدھی کے مطابق ان کے رضا کاروں نے گل پلازہ سے مزید تین لاشیں نکال لی جنہیں ایدھی ایمبولینسیسز کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان میں بتایا کہ آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 62 افراد لاپتہ ہیں۔

ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے گل پلازہ میں آگ بھڑکی تھی ریسکیو حکام کے مطابق اتوار کی شام ہی گل پلازہ کی عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا تھا جبکہ باقی ماندہ حصے میں دراڑیں دیکھی جا سکتی ہیں اور اس کے منہدم ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

دوسری طرف کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند رکھنے کی کال دی۔

ک‘

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.