بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن چیلنج.
جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا, اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس، 27 جنوری تک جواب طلب.
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن چیلنج
جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس، 27 جنوری تک جواب طلب
جسٹس محمد اعظم خان نے۔جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی
جماعت اسلامی اسلام آباد کے۔امیر نصر اللہ رندھاوا اپنے وکیل چودھری شعیب احمد کے ہمراہ عدالت پیش
اس سے پہلے ہم نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس کو چیلنج کیا تھا، وکیل درخواست گزار
اب الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا ہے، وکیل درخواست گزار
دو ہزار پندرہ میں الیکشن ہوا جس کی مدت پانچ سال بعد ختم ہو گئی، وکیل درخواست گزار
قانون یہ کہتا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد 120 دنوں میں نئے الیکشن ہونے ہیں، وکیل درخواست گزار
الیکشن شیڈول واپس لینے کا نوٹیفکیشن کاالعدم قرار دے کر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے، استدعا
مرکزی کیس 27 جنوری کو مقرر ہے، اس وقت تک نوٹیفیکیشن معطل کر دیا جائے، استدعا
عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا، سماعت27 جنوری تک ملتوی