مری روڈ پر سکستھ روڈ کے قریب کار نے موٹر سائیکل سوارکو کچل دیا،
موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،
راولپنڈی ۔۔۔
مری روڈ پر سکستھ روڈ کے قریب کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،
موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،
جاں بحق اور زخمیوں کو بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ،

ٹریفک پولیس کے مطابق کار خاتون ڈرائیور چلا رہی تھی۔ جسکے خلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات ٹریفک پولیش کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں اور محکمے کی مایوس کن کارکردگی کو طاہر کرتے ہیں،
چند روز قبل تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک سیداں روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا،
اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار لڑکی کائنات جاں بحق،والد عطر خان شدید زخمی ہو گیا تھا
تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے دوسری موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص بھی شدید زخمی ہوا ،
پولیس اس حادثے کے ذمہ دارانہ کے خلاف کچھ بھی نہیں کر پائی،