The news is by your side.

کثیر القومی فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری–2026 میں پاک فضائیہ کی شرکت

اس مشق میں پاکستان سمیت دنیا کے 10 ممالک کی فضائی افواج حٓصہ لے رہی ہیں،مشق کا مقصد مشق شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی، آپریشنل اشتراک، باہمی فہم اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔

0

پاکستان ایئر فورس کا دستہ، جس میں ایف-16 بلاک 52 لڑاکا طیارے اور ماہر فضائی و زمینی عملہ شامل ہے، کنگ عبدالعزیز ایئر بیس، مملکتِ سعودی عرب پہنچ گیا ہے، جہاں وہ کثیر القومی فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری–2026 میں شرکت کر رہا ہے۔

اس مشق میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لڑاکا طیارے اور معاون جنگی یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشق شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی، آپریشنل اشتراک، باہمی فہم اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، خصوصاً لارج فورس ایمپلائمنٹ، نائٹ کمپوزٹ ایئر آپریشنز، مربوط آئی ایس آر اور جدید الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں کارروائیوں کے شعبوں میں۔

اس کثیر القومی فورم میں شرکت کے ذریعے پاکستان ایئر فورس شراکت دار فضائی افواج کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ایک متنازع، ٹیکنالوجی سے لیس جنگی ماحول میں اپنی آپریشنل تیاری کو جانچنے کا عزم رکھتی ہے۔ اس بین الاقوامی تعیناتی کے دوران، پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان میں اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب تک نان اسٹاپ پرواز کی، جو پی اے ایف کی طویل فاصلے تک آپریشنل رسائی اور مہماتی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ ہے۔

مشق کے دوران، جدید ایویانکس اور بیونڈ وژول رینج صلاحیتوں سے لیس ایف-16 بلاک 52 طیارے اڑانے والے پی اے ایف کے پائلٹس، شریک فضائی افواج کے اُن ہوا بازوں کے مدمقابل ہوں گے جو جدید اور متنوع جنگی طیارے استعمال کر رہے ہیں۔

مشق اسپیئرز آف وکٹری–2026 میں پاکستان ایئر فورس کی شرکت نہ صرف علاقائی اور بین الاقوامی عسکری تعاون کے لیے اس کے پختہ عزم کی عکاس ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.