سہیل آفریدی کا تیراہ متاثرین کے لیے قائم رجسٹریشن سنٹر کا دورہ۔
وزیر اعلیٰ نے تیراہ متاثرین کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں، اسپیشل برانچ کے شہید اہلکار قیوم جان کی رہائش گاہ کا بھی دورہ،
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں تیراہ متاثرین کے لیے قائم رجسٹریشن سنٹر کا دورہ،
وزیر اعلیٰ نے تیراہ متاثرین کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں،

سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ متاثرین کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے،
قبائلی عوام نے تنخوا کے بغیر 70 سال تک سرحدوں کی حفاظت کی، ریاست نے قبائلی عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، میں اپنی قوم کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑا ہوں،

سہیل آفریدی کا اسپیشل برانچ کے شہید اہلکار قیوم جان کی رہائش گاہ کا دورہ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ضلع خیبر میں شہید اسپیشل برانچ اہلکار قیوم جان کی رہائش گاہ آمد،
وزیر اعلیٰ نے شہید اسپیشل برانچ اہلکار قیوم جان کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،
وزیر اعلیٰ نے شہید قیوم جان کے بیٹے کو پولیس میں بھرتی کرنے کی ہدایت جاری کی،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہلخانہ کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی،
انھوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پوری قوم غمزدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ قیوم جان کی شہادت ایک عظیم قربانی ہے اور پوری قوم اپنے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔