The news is by your side.

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک شاپنگ پلازے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،

آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں

0

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک شاپنگ پلازے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق موقع پر 8 گاڑیاں موجود ہیں اور آگ بجھانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

آگ لگنے کے سبب ایم اے جناح روڈ کے اطراف کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں اور تبت چوک سے گارڈن چوک تک، جبکہ انکل سریا چوک سے سینٹرل پلازہ تک ماسٹن روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک کی روانی کے لیے راستوں میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت تبت چوک سے گاڑیاں جوبلی کی طرف موڑ دی گئی ہیں، جبکہ انکل سریا چوک سے ٹریفک ٹینکر چورنگی اور گارڈن چوک کی جانب منتقل کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاپنگ پلازے میں ایک ہزار سے زیادہ دکانیں موجود ہیں، اور پلازے کے اندر موجود لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.