The news is by your side.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر دوسری مرتبہ  دلہنیا گھر لے آئے،

مہندی اور بارات کی تقریبات مکمل، شادی کی تقریب میں دلے کے نانا نوازشریف، چچا شہباز شریف، دیگر تمام ایل خانہ قومی اور صوبائی اراکین پارلیمنٹ، وفاقی و صوبائیہ کابینہ کے اراکین، غیر ملکی سفیروں ، سفارت کارون اور غیر ملکی مہمانوں اور عمائدیں شہر نے شرکت کی،

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر دوسری مرتبہ  دلہنیا گھر لے آئے ،  ان کی دوسری شادی شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے روحیل کے ساتھ ہوئی،

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے جنید صفدر اور شانزے روحیل کا نکاح پڑھایا،قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بارات لے کر دلہنیا کے گھر پہنچے، جہاں دلہن کے گھر والوں نے ان کا استقبال کیا،

بارات لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہوئی، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، اہل خانہ کے افراد، ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی وزرا اور ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے۔

جنید صفدر نے اپنی شادی کے موقع پر معروف ڈیزائنر حسن شہریز یاسین کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔

جنید صفدر نے آف وائٹ رنگ کی خصوصی طور پر تیار کی گئی شیروانی پہنی جس میں ابھرا ہوا اسکلپٹڈ کالر اور نفیس بٹن ورک نمایاں تھا۔ اس لباس کے ساتھ روایتی پگڑی اور کاٹن شلوار قمیص کا امتزاج اختیار کیا گیا، جس نے مجموعی انداز کو وقار اور سادگی کا حسین امتزاج بنا دیا۔

یہ شادی پاکستان کی تاریخی کی ایک مہنگی ترین شادی قرار دی جا رہی ہے جس میں سرکاری وسائل کا بھی بیدریغ استعمال دکھائی دیا،

وزیر اعلی پنجاب اور دلہے کی والدہ اس شادی میں نمایاں دکھائی دیں جبکہ دولہے کے والد کو لوگ تلاش ہی کرتے رہے ، مریم نواز نے بھی بیٹے کی شادی میں نہایت بیش قیمت کپڑے پہنے اورجوان نظر آنے کے لیے لاکھوں روپے میک اپ پر خرچ کیے،

واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی  عائشہ نامی خاتون سے دسمبر 2021ء میں لندن میں ہوئی تھی۔ مگر یہ دوسال بھی نہ چل سکی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.