The news is by your side.

پنجاب کونسل آف آرٹس، راولپنڈی میں پہلے اسلامک آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول کا انعقاد۔

فیسٹیول کا مقصد اسلامی فن اور تعمیراتی ورثے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا، جس کے لیے مکالمے، نمائش اور تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

0

راولپنڈی:پنجاب کونسل آف دی آرٹس (PUCAR)، راولپنڈی کے زیرِ اہتمام 16 اور 17 جنوری کواسلامک آرٹ اینڈ آرکیٹیکچرمنعقد ہوا جس کا اہتمام ہستو نیست – ادارہ برائے روایتی فنون کے اشتراک سے کیا گیا۔

یہ فیسٹیول سیمحہ خالق کی کاوش تھا۔فیسٹیول کا مقصد اسلامی فن اور تعمیراتی ورثے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا، جس کے لیے مکالمے، نمائش اور تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

پہلے دن ”In Search of the Timeless in ” کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن منعقد ہوئی، جس کی قیادت مسٹر تیمور ممتاز خان (ڈائریکٹر، ہست و نیست) نے کی جبکہ پروفیسر ضرار بابری اور ڈاکٹر میمونہ خان اور نے بطور پینلسٹ شرکت کی فیسٹیول میں ڈاکٹر محمد وقاص سلیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ اسلام آباد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے اس منفرد ثقافتی اقدام کو سراہا اور مستقبل میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے ساتھ اس نوعیت کے مشترکہ پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔ مہمان مقررین کو شیلڈز اور سووینئرز پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس محمد شکور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

فیسٹیول کے دوران اسلامی فن اور تعمیرات پر مبنی گروپ آرٹ نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا جس کے انعقاد کی معاونت خرم عباس نے کی۔ شو میں روایتی اور عصری فن پارے پیش کیے گئے۔

فیسٹیول کے دوسرے دن روایتی خطاطی پر ورکشاپ ناصر خان سیماب نے جبکہ جیومیٹری ان آرکیٹیکچر پر ورکشاپ ایمان زینب نے منعقد کی۔ اس کے علاوہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے کتابوں کا اسٹال بھی لگایا گیا۔

اسلامی فن و تعمیرات فیسٹیول کو فنکاروں، طلبہ اور عام شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، جو ہمارے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.