محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، مولانا فضل الرحمن اور اسلم غوری کی اچکزئی کو مبارک باد
سینئر سیاستدان، تحریک تحٖظ آئین کے سرنراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی بلآخر نئے قائد حزب اختلاف مقرر۔
طویل عرصے تک معاملے کو لٹکانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
واضح رہے کہ ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ گذشتہ کئی ماہ سے خالی پڑا تھا،
سابقہ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی 9 مئی کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔
دوسری جانب جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ قائد حزب اختلاف نامزدگی پر مبارکباد
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
مولانا فضل الرحمان نے محمود کان اچکزئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
جے یو آئی کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان اسلم غور نے بھی قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پر محمود خان اچکزئی کو مبارک باد دی،
اسلم غوری نے کہا کہ محمود خان اچکزئی آئین کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔