The news is by your side.

ڈی چوک جانے کے لیے عمران خان کی کال کا انتظار ہے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی صوبائی حکومت کا سلوک اچھا نہیں تھا، نمائش چورنگی پر عوامی اجتماع  سے خطاب،

0

کراچی:

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسا حکم دیں گے ہم ویسا ہی کریں گے اور ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے لیڈر کو بلاجواز جیل میں رکھے۔

نمائش چورنگی پر عوامی اجتماع  سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی صوبائی حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا تاہم اس کے بعد خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے، سندھ کے عوام کا مشکور ہوں  اور کراچی کی عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور عوام نے باہر نکل کر ثابت کیا ہے قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جو سوچ رہے تھے عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی وہ آج آکر دیکھ لیں، جس دن عمران خان  نے پیغام دیا عوام تیار ہے اور باہر نکلیں گے، کراچی کے عوام نے آج ثابت کیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی جلسہ ہوسکتا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت سندھ نے رکاوٹیں ڈالیں لیکن عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسے کو کامیاب بنایا، آج لاکھوں کا مجمع اور کراچی کے عوام نے ثابت کیا ہے کراچی کی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوام تیار ہیں ڈی چوک جانے کو عمران خان کی کال کا انتظار ہے، عوام کو تیار رہنا ہے اور یہی جذبہ و جنوں رکھنا ہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے۔

سہیل آفریدسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے ساتھ مل کر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کیا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.