3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرادیا۔ چار وائیڈ بالوں کے باعث آخری اوور دس بالوں کا ہونے کے باوجود پاکستانی بیٹرز 20 رنز نہ بنا پائے اور میچ سری لنکا جیتنے میں کامیاب ہو گیا،
دمبولا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ بارش سے متاثرہ میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ایک مشکل ہدف دے دیا۔
میزبان ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے 9 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 34 رنز بنائے، کوسل مینڈس نے 30، دھنانجیا ڈی سلوا نے 22، چریتھ اسالینکا نے 21 اور کامل مشرا نے 20 رنز بنائے اور ایک بڑا مجموعہ ترتیب دےدیا۔
قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے محمد وسیم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کی تاہم اس کے لیے انہوں نے 3 اوورز کے کوٹے میں 54 رنز کی پٹائی برداشت کی، محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کا ہدف کے تعاقب میں آغاز ناقص ثابت ہوا اور اوپنر صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم اس کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان آغا کے درمیان اچھی شراکت ہوئی اور اسکور 60 رنز تک پہنچا۔
کپتان سلمان آغا نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی اور 12 گیندوں کا سامنا کرکے 45 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
صائم ایوب 6 ، عثمان خان ایک اور خواجہ نافع نے 26 رنز کی اننگز کھیلی ، شاداب خان بھی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔