بھارتی فوجی سربراہ جنرل اوپیندر کا پہلاگام کے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کا دعوی
نئے سال میں میڈیا سے پہلی بار روبرو ہوئے فوجی سربراہ جنرل اوپیندردویدی نے کہا کہ آپریشن سندور بدستور جاری ہے، پاکستان کو دھمکیاں
فوجی سربراہ جنرل اوپیندردویدی کا کہنا ہے آپریشن سندور جاری ہے اور کسی بھی غلط حرکت منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انھوں نے فوج کی تیاریوں اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے بیان دیا ۔
نئے سال میں میڈیا سے پہلی بار روبرو ہوئے فوجی سربراہ جنرل اوپیندردویدی نے کہا کہ،فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال یا چیلنج سے نمٹنے کے لیے نہ صرف ہمہ وقت تیار ہے بلکہ تیز رفتار کارروائی کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔جنرل اوپیندردویدی کا کہنا ہے کہ، آپریشن سندور بدستور جاری ہے اور پاکستان کی جانب سے مستقبل میں کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی پیچیدہ چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیز رفتار کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود انحصاری فوج کی طاقت میں اضافہ کر رہی ہے۔
جنرل اوپیندردویدی نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور وہاں مثبت تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال 31 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا تھا، ان میں 65 فیصد پاکستان سے تھے۔ان میں وہ تین دہشت گرد بھی شامل ہیں جو پہلگام حملے میں ملوث تھے۔جنھیں آپریشن مہادیو کے تحت مار گرایاگیا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ، جموں کشمیر میں مقامی دہشت گردوں کی تعداد واحد ہندسےمیں ہے۔تازہ تقرریاں تقریبًا نہ کے برابر ہورہی ہیں۔ان کے مطابق ،2025 میں تقرریوں کے دو معاملے روشنی میں آئے تھے۔