2025 رخصت ہوا، نئی امیدوں، امکانات اور خدشات کے ساتھ 2026 کا آغاز ہو گیا،
رخصت ہوا سال بہت سے مسائل، آلام و مشکلات سے دوچار رہا، کئی تنازعات نے سال 2025 کا اپنے اندر جکڑے رکھا مسائ؛ل حل ہونے کی بجائے ب ڑھتے ہی چلے گئے۔۔۔
اسلام آباد: دنیا نئے سال میں داخل ہو گئی ، 2025 رخصت ہوا اور 2026 طلوع پو گیا۔
کئ تنازعات اور مسائل کو اپنے دامن میں سمیٹے اس نئے سال کو بھی خوش گوار امیدوں کے ساتھ دیکھنا ممکن نہیں،
مسائل کے انبار ہیں جو سال در سال چلے آ رہے ہیں ، کسی بھی دور میں ان مسائل کو حل نہ کیا جا سکا بلکہ عالمی سازشیں ہمیشہ ان میں اضافے کا باعث ہی بنتری رہیں
گذشتہ سال پاکستان کے لیے بھی بہت سے مسائل کا باعث رہا، اگرچے مئی کی پاک بھارت جنگ اور اکتوبر کی پاک افغان جنگ کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا نیا امیج اجاگر ہوا اور اس کے عزت و وقار میں بہتری آئی ، لیکن اندرونی مسائل گھمبیر ست گھمبیر ہوتے چلے گئے
عوام کی برہشانیوں میں کمی نہ آ سکی، سیاسی لحاظ سے بھی یہ سال ابتری کا سال رہا ،
پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت زیر عتاب رہی ، پانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو عدالتوں سے انصاف نہ مل سکا، مخالف جماعتوں کی سیاسی سرگرمیاں ایک جرم بن کر رہ گئی،
معاشی لحاظ سے بھی م؛لک استحکام کی منزلوں سے دور رہا، مہنگائی نے غریب عوام کی کمر سیدھی نہ ہونے دی،کسی جانب کاروبار میں بہتری دیکھنے کو نہ ملی،
مایوسی میں گھرا نوجوان طبقہ بیرون ملک جانے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیا، دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا جو حکومت کے لیے مسلسل مسئلہ بنی رہا