The news is by your side.

شہر قائد میں سال نو کے پہلے روز ٹریفک حادثات،سرکاری افسر سمیت تین افراد جاں بحق

جان بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ، 70 سے زائد افراد زخمی،

0

کراچی:    شہر قائد میں سال نو کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں کے ایم سی افسر اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب کار اور ٹرک کے تصادم میں کار سوار جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ ہارون شکیل کے نام سے کی گئی جو کہ میونسپل کارپوریشن آفیسر اور ان کی کار کا ٹرک سے تصادم ہوا۔

سہراب گوٹھ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ طفیل بھٹو نے بتایا کہ متوفی گلستان جوہر کا رہائشی اور کے ایم سی افسر تھا جس کی گاڑی سے نقدی سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا تھا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.