غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاون،
رواں سال کے دوران اس کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف 523 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں ، 546 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 667 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری،
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سال 2025 کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 523 چھاپہ مار کاروائیاں کیں،
رواں سال 546 مقدمات درج کر کے 667 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
174 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی،
رواں سال چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی،
برآمد کی گئی کرنسی میں 777868 امریکی ڈالر، 32 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل،
برآمد کی گئی کرنسی میں 1 ارب 45 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل،
رواں سال کے دوران کے پشاور زون نے 199, کوہاٹ زون نے 63, لاہور زون نے 58, فیصل آباد زون نے 15, ملتان زون نے 70 ملزمان کو گرفتار کیا،
اسلام آباد زون نے 22, کراچی زون نے 101, حیدرآباد زون نے 14 اور بلوچستان زون نے 120 ملزمان کو گرفتار کیا
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد پلازوں/مارکیٹوں/ دکانوں کو بھی سیل کیا گیا
ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے
غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی
غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے