The news is by your side.

2025ءبھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کا سال،اخبار دی ہندو کی رپورٹ ۔

امریکا کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر 2025 بھارت کے لیے اس صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا، دی ہندو

0

 اسلام آباد: 2025ء  بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کا سال،2025ء میں بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سامنا کرنا پڑا،بھارت میں نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں،

بھارتی اخبار دی ہندو کی اس حوالے سے چشم کشا رپورٹ، اخبار نے سفارتی ناکامیوں پر مودی حکومت کی دھوتی اتار کر رکھ دی،  اور 2025ء کو ملکی خارجہ پالیسی سے متعلق توقعات پر پورا نہ اترنے اور وعدوں کے بکھرنے کا سال قرار دیدیا،

اخبار نے لکھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر 2025 بھارت کے لیے اس صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا،

25 فیصد ٹیرف، روسی تیل پر اضافی پابندیاں اور H-1B ویزا قدغنوں نے ثابت کر دیا کہ بھارت کی واشنگٹن کے ساتھ شراکت مشروط اور مفاداتی ہے،2017 کے مقابلے میں 2025 کی امریکی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی میں بھارت کو محدود کردار تک سمیٹ دیا گیا ہے

چین اور روس کے حوالے سے تمام تر اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے باوجود لائن آف ایکچول کنٹرول پر کوئی ٹھوس سیکیورٹی پیش رفت نہیں ہو سکی، دی ہندو

سرمایہ کاری رکاوٹیں برقرار رہیں اور بھارت محض علامتی موجودگی تک محدود رہا، دی ہندو

توانائی کے شعبے میں اخبار دی ہندو نے واضح کیا کہ؛ امریکی دباؤ کے نتیجے میں بھارت کو روسی تیل کے معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا

اخبار  نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو مودی حکومت کی سنگین سکیورٹی ناکامی قرار دیا، اور پہلگام حملے کے بعد بھارتی عسکری کارروائیوں کوسفارتی سطح پر عالمی حمایت نہ ملنے کا اعتراف بھی کیا گیا،

بھارتی کارروائی کے بعد طیاروں کے نقصانات پر خاموشی نے بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا،

مزید یہ کہ سعودی پاکستان باہمی دفاعی معاہدے کا اعلان بھارت کے لیے ایک اضافی دھچکا تھا،

 

ا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.