The news is by your side.

سہیل آفریدی کا دورہ لاہور،پنجاب حکومت کا مہمان سے توہین آمیز رویہ افسوسناک قرار۔

وزیر اعلی کے پی پارٹی کے اسیر رہنماوں کے گھر گئے، آئی ایس ایف اور لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب، فوڈ سٹریٹ قبل ازوقت بند کروا دی گئی،

0

لاہور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہل آفریدی کا  تاریخی  اور دبنگ دورہ لاہور،ہفتے کے روز یہاں نہایت مصروف دن گزارا جو مریم نواز حکومت کے لیے بہت بھاری رہا،

سہیل آفریدی کو اس دورے کے دوران  جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے افسوس ناک رویے کا سامنا کرنا پڑا وہیں لاہور کے عوام نے ان کا جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا،

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے دورے نے لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ حکومت کی ایما پر پولیس نے کارکنان کو مہمان وزیر اعلی استقبال سے روکنے کے لیے جگہ جگہ پر چھاپے مارے اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،

سہیل آفریدی نے ہفتے کا بیشتر دن اپنی پارٹی کے سینئر اور اسیر رہنماوں کے گھرون کے دورے میں گزارا،

وہ سینئر رہنما یاسمین راشد ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، اعجاز چوہدری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا تاہم وہ عمر سرفراز چیمہ کے گھر نہ جا سکے کیونکہ ان کا گھر کینٹ میں تھا جہان انھیں داخلے کی اجازت نہ ملی ،

انھوں نے آئی ایس ایف کے کارکنان کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کیا ، ان کے خطاب کو سننے کے لیے وکلا کی بہت بڑی تعداد موجود تھی،

سہیل آفریدی زمان پارک بھی گئے،ان کی آمد کے باعث عوام کی بہت بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ گئی یہاں بھی انھوں نے کارکنوں سے گفتگو کی ، البتہ جب وہ کھانا کھانے فوڈ سٹریٹ گئے تو اسے بند کروا دیا گیا،

دورے کے دوران لاہور میں  سہیل آفریدی اور ان کے وزراء کے ساتھ اپنائے گئے رویے پر سوشل میڈیا نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے جہاں حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.