The news is by your side.

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی تاریخی دورے پر پاکستان آمد۔

 نورخان ایئربیس پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے ان کا شان دار استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش ،21 توپوں کی سلامی۔

0

اسلام آباد:   متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نورخان ایئربیس پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے ان کا شان دار استقبال کیا۔

 معزز مہمان کے طیارے نے نورخان ایئر بیس پر لینڈ کیا تو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے مہمان کو سلامی دی، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کابینہ کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا، وزرا میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال،عطا تارڑ اور دیگر موجود تھے۔ وزیراعظم نے وزرا کا تعارف بھی کرایا۔

یو اے ای صدر کے ساتھ ان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پہنچا ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اہم معاشی تجارتی معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔

شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدرکے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ اس اہم دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا یہ پہلا  سرکاری دورہ،

معزز مہمان کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے تناظر میں اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.