The news is by your side.

کلاچی اور قلات میں فوجی آپریشن دہشت گرد سرغنہ سمیت 10 دہشت گرد ہلاک۔

کلاچی میں سرغنہ دلاور سمیت دو جبکہ قلات میں 8 دہشت گردوں کا جہنم واصل کیا گیا، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد

0

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر) ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع کلاچی اور بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کامیاب آپریشن خوارجی سرغنہ دلاور سمیت 10 دہشت گرد ہلاک،

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں لیے گئے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں  خطرناک خوارجی سرغنہ دلاور سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا،

خوارجی دلاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت کئی سنگین دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر مطلوب تھا جبکہ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی،

بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد متعدد دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے،

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

علاقے میں  کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری رہا۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم عزمِ استحکام کے وژن کے تحت جاری رہے گی، جس کی منظوری وفاقی ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دی ہے۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.