The news is by your side.

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل خان آفریدی تین روز دورے پر لاہور پہنچ گئے،

وزیر اعلی اس دورے کے دوران پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے ملنے کے علاوہ پارٹی کارکنوں سے بھی ملین گے اور ان کو متحرک کریں گے ۔

0

لاہور:   صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی سہیل خان آفریدی تین روز دورے پر لاہور پہنچ گئے، ان کا دورے کا مقصد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو متحرک کرنا اور ان کو احتجاجی تحریک کے لیے باہر نکالنا ہے،

لاہور کے سفر کے دوران سہیل آفریدی اور ان کے قافلے کے ارکان کو بہت سی رکاوٹون کا سامنا رہا ، لیکن پنجاب پولیس کے منفی ہتھکنڈے ان کے سفر کی راہ میں حائل نہ ہو سکے ،

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے تمام رکاوٹوں کے باوجود اپنے سفر کو جاری رکھا اور وہ لاہور پہنچنے میں کامیاب ہو گئے،

سہیل آفریدی دوران سفر جب پنجاب میں اپنے پہلے پڑاو کے لیے چکری ریسٹ ایریا میں پہنچے تو پولیس نے اس  کو بند کروا دیا جبکہ موٹر وے کی طرف جانے والے  بیشتر راستوں کو بند رکھا گیا جس کی وجہ سے عام شہریوں کو بیحد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا،

پنجاب حکومت کی ایما پر پولیس اور مقامی انتظامیہ نے چکری کے علاوہ دیگر ریسٹ ایریاز بھی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لیے نو گو ایریا بنا دیا  ، تمام ہوٹلوں کو بھی بند رکھا گیا تاکہ پی ٹی آئی کارکنان کو کھانے کی سہولت سے محروم رکھا جا سکے،

علاوہ ازیں لاہور داخلے کے بعد پنجاب پولیس نے کینال روڈ پر بھی سہیل آفریدی اور ان کتے ساتھیوں کو روکنے کی کوشش کی تو سہیل آفریدی اپنی گاڑی سے اتر کر پیدل ہی منزل کی جانب چل پڑے، دوسری جانب اس دورے کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے تمام مارکیٹوں کو قبل از وقت بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،

لاہور آمد کے بعد سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں انھوں نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.