The news is by your side.

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل۔

 ذرائع کے مطابق عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو آگاہ کردیا،

0

راولپنڈی:  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان۔

ذرائع کے مطابق عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو آگاہ کردیا، یاد رہے کہ  توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی۔

16 اکتوبر کے بعد کیس کی سماعت 3 بار ملتوی ہوچکی ہے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت، ملزمان کا 342 کا بیان اور حتمی دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔

استغاثہ کے جواب الجواب داخل کرانے کے بعد فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سے راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے،دفعہ 144 میں 24 دسمبر تک توسیع کردی گئی،

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،جلسے جلوس ریلیوں پر مکمل طور پابندی عائد ہوگئی ،نوٹیفیکیشن

چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائدہوگی،نوٹیفیکیش

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.