The news is by your side.

دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نجی ٹی وی ( آج نیوز) کے کیمرہ میں کو لوٹ کر فرار۔

پولیس واقعے کو تین دن گزرنے کے باوجود نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرنے میں ناکام، متاثڑہ فریق لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنے پر مجبور

0

 اسلام آباد:  اسلام آباد پولیس کی ناقص کارکردگی تین روز گزرنے کے باوجود نجی ٹی وی ( آج نیوز) کے کیمرہ مین مزمل علی خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا،

مزمل علی خان جو سینئر فوٹو جرنلسٹ مظہر علی خان کے صاحبزادے ہیں اور راولپنڈی کے رہائشی ہیں 17 دسمبر کو رات اپنے دفتر آ ج نیوز واقعہ بلیو ایریا سے چھٹی کر کے گھر جا رہے تھے کہ  ائی جی پی روڈ پر نیو کٹاریاں کے  قریب وفاقی دارلحکومت کی حدود میں انھیں دو موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر روک کر ان سے ان کی قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو گئے،

مزمل علی کے مطابق ان سے جو اشیا چھینی گئیں ان میں 12 ہزار روپے نقدی کے علاوہ 2 قیمتی موبائل ، 40 ہزار روپے مالیت کی ویڈیو کیمرے کی بیٹری اور ان کا ہنڈا 125 موٹر سائیکل شامل ہے،

علاوہ ازیں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان سے ان کا شناختی کارڈ ، افس کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس بھی اپنے ساتھ لے گئے،

مزمل کا کہنا تھا کہ انھوں نے فوری طور پر اپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کی ایف آئی آر متعلقہ حدود کے تھانے تھانہ آئی نائین میں درج کرادی، مگر اسلام آباد پولیس تاحال اس ڈکیتی میں ملوث مجرموں کو گرفتار نہ کر سکی،

 

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.