The news is by your side.

بونڈی بیچ کے حملہ آور،بھارتی شہری کی حیثیت سے فلپائن کا دورہ کیا،فلپائن امیگریشن ۔

فلپائن امیگریشن کے مطابق بونڈی بیچ کے حملہ آوروں نے نومبر میں بھارتی شہری کی حیثیت سے فلپائن پہنچے تھے

0

فلپائن کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بونڈی بیچ کے حملہ آوروں نے نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا۔

فلپائن امیگریشن کے مطابق بونڈی بیچ کے حملہ آور بھارتی شہری کی حیثیت سے فلپائن پہنچے تھے۔ حملہ آور باپ اور بیٹے نے گزشتہ ماہ بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ ساجد اکرم اور 24 سالہ نوید اکرم یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور دونوں باپ بیٹے 28 نومبر کو فلپائن سے واپس چلے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی پولیس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ دونوں حملہ آور گزشتہ ماہ فلپائن گئے تھے، آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے سفر کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر 2 افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی تھی، اس واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.