The news is by your side.

پولٹری کارٹیل کیس،پولٹری ایسوسی ائیشن کو 15 دن میں جرمانہ جمع کروانے کا حکم۔

تاہم پولٹری ایسوی ائیشن کی درخواست پر جرمانے کی رقم پانچ کروڑ روپے سے کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دی،

0

اسلام آباد: پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی کارٹلائزیشن کے متعلق طویل عرصے سے زیرِ التوا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے، کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے، پولٹری ایسوسی ایشن کی اپیل نمٹا دی ہے۔
تاہم اپیلٹ ٹریبونل نے ایک ایسے ہی مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ، اور پولٹری ایسوی ائیشن کی درخواست پر جرمانے کی پانچ کروڑ روپے سے کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دی ہے اور ایسوسی ائیشن کو جرمانے کی رقم حکم نامہ جاری ہونے کے 15 دن کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
کمپٹیشن کمیشن نے سال 2010 میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور اس کے ممبرز پر پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ملی بھگت اور کارٹیل بنا کر اضافہ کرنے پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ پولٹری ایسوسی ائیشن اور کئی پولٹری کمپنیوں اس کارروائی کے نتیجے میں عدلتوں میں درخواستیں دائر کر دیں تھی۔ یہ طویل قانونی و عدالتی جنگ کئی سالوں تک چلتی ہی۔ اپیل کی سماعت کے دوران ایسوسی ائیشن کے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کو اس بات پر کوئی اعتراض سے درخواست کی کہ ایسے ہی ایک مقدمے میں سپریم کورٹ نے 2022 نرم مؤقف اختیار کرتے ہوئے کمپتیشن کمیشن کے عائد جرمانہ کو کم کر دیا تھا۔
اسی منطق پر انحصار کرتے ہوئے، اور اپیل کنندہ کی درخواست پر ، اپیلیٹ ٹریبونل نے مجموعی جرمانہ پانچ کروڑ روپے سے کم کرتے ہوئے ڈھائی کروڑ ورپے کر دیا اور جرمانہ 15 دن کے اندر جمع کروانے کی ہدایت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.