افغانستان کے وزیر صحت مولوی نور جلال اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے،
گزشتہ 3 ماہ میں امارت اسلامیہ کی حکومت کی طرف سے وزارتی سطح کا یہ تیسرا دورہ ہو گا ۔
نئی دہلی: بھارت اور افغانستان میں تیزی سے فروغ پاتے تعلقات، وزیر خارجہ اور وزیر تجارت کے بعد اب افغانستان کے صحت عامہ کے وزیر، مولوی نور جلال جلالی اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کر یں گے،
گزشتہ 3 ماہ میں امارت اسلامیہ کی حکومت کی طرف سے وزارتی سطح کا یہ تیسرا دورہ ہو گا ۔
یہ دورہ 17 دسمبر کےسے متوقع ہے، اس سے قبل اکتوبر اور نومبر میں وزیر خارجہ امیر خان متقی اور وزیر تجارت نورالدین عزیزی بھارت کا دورہ کر چکے ہیں،
وزیر صحت مولوی نور جلال جلالی کے دورے کے دوران نئی دہلی اور کابل کے درمیان صحت کی دیکھ بھال میں گہرے تعاون پر بات چیت ہوگی،
واضح رہے کہ اس سع پہلے بھی ہندوستان کی جانب سے افغانستان کو وسیع پیمانے پر انسانی امداد فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،۔