The news is by your side.

نریندر مودی اور نیتن یاہو میں ٹیلی فونک رابطہ، غزہ امن منصوبے پر بات چیت

نیتین یاہو نے نریندر مودی کو فون کر کے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،

0

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں  نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتِ حال پر گفتگو کی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خود وزیراعظم مودی کو فون کیا تھا اور خطے کی صورتحال پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ گفتگو کے دوران ہندوستان نے ایک بار پھر امن کی حمایت کی۔ وزیراعظم مودی نے خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ہندوستان کی حمایت کی توثیق کی۔ انہوں نے خاص طور پر “غزہ امن منصوبے” (Gaza Peace Plan) کے جلد از جلد نفاذ پر زور دیا۔

وزیراعظم کے دفتر (PMO) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں  نے دہشت گردی کے مسئلے پر  بات کی۔ وزیراعظم مودی اور نیتن یاہو نے دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے دہرایا کہ دہشت گردی کی کسی بھی شکل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دونوں ممالک نے “زیرو ٹالرینس” کے اپنے نظریے کو ایک بار پھر واضح کیا۔ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عالمی سطح پر دہشت گردی اور علاقائی سلامتی بڑی چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ نیتین یاہو نے اسرائیل حماس  میں حالیہ لڑائی میں تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں  نے سمندری ٹریفک کی سیکورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.