The news is by your side.

پاکستان کے پاس مضبوط ایرو ناٹیکل صلاحیت موجود,جلد مسافر طیارہ بنا پائے گا،

پاکستان کے سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے صدر ایئر مارشل (ریٹائرڈ) جاوید احمد کا ’’معاشی ترقی میں ایوی ائیشن انڈسٹری کے کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب،

0

پاکستان کے سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے صدر ایئر مارشل (ریٹائرڈ) جاوید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے کو فوری طور پر جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت،

وہ کمپٹیشن کمیشن کے سینٹر آف ایکسی لینس میں ’’معاشی ترقی میں ایوی ائیشن انڈسٹری کے کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہوا بازی کے شعبے کو فوری طور پر جدید خطوط پر استوار کرنے  سے سیاحت، کارگو، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ، روزگار اور قومی سلامتی کے شعبوں میں اپنی مکمل صلاحیت بروئے کار لانے کا موقع مل سکے۔

ایئر مارشل جاوید احمد نے  پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کے چیلنجز پر روشنی ڈالی,انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس مضبوط ایرو ناٹیکل صلاحیت موجود ہے اور ’’پاکستان جلد مسافر طیارہ بنانے کے قابل ہو جائے گا‘ کیونکہ ملک کے پاس جدید جنگی طیاروں کی تیاری کا مضبوط انفراسٹرکچر موجود ہے۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ مختلف شعبوں کا ریگولیٹری فریم ورک پرانا ہو چکا ہے اور اسے جدید کاروباری تقاضوں، مسائل اور چیلنجز کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عثمان ڈبلیو چوہان نے اہم معاشی اعدادوشمار پیش کیے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت 5.6 ارب ڈالر جی ڈی پی میں حصہ ڈالتی ہے جو کہ 1.7 فیصد ہے۔اس شعبے میں 6 لاکھ 84 ہزار بروزگار ہیں۔ سال 2023 میں 2 کروڑ 20 لاکھ مسافروں نے ہوائی سفر کیا،  یہ تعداد  مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز پاکستان کا صفِ اول کا تحقیقی ادارہ ہے جو ایروسپیس، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، سکیورٹی اور قومی پالیسی پر اسٹریٹجک تحقیق کرتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.