The news is by your side.

پاکستان تیسری مرتبہ رائزنگ ایشیا ء کپ ٹی ۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا چیمپیئن،

ٹورنامنٹ کے فائنل مین پاکستان اے ٹیم نے بنگلا دیشن اے ٹیم کو شکست دی، جیت کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا،

0

اسلام آباد: پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیشن اے کو  سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسری مرتبہ رائزنگ ایشیا ءکپ ٹی ۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،پاکستان نے یہ کامیابی سپر اوور میں حاصل کی،

قبل ازیں 20 اوورز کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے بنگلادیشن نے بھی یہ ٹوٹل 20 اوور کے اختتام پر حاصل کر لیا،

دوحہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عرفات منہاس 25 رنز اور معاذ صداقت 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر خان، محمد فائق اور غازی غوری جلد آؤٹ ہوئے جس کے باعث ٹیم مقررہ 20 اوورز میں کم اسکور تک محدود رہی۔

بنگلہ دیش اے کی بولنگ میں ریپون منڈول نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، راکبول حسن نے 2 وکٹیں جبکہ ایس ایم مہروب اور جیشن عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عبدالغفار سقلین نے بھی ایک وکٹ لی۔

بنگلہ دیش کے آخری اوورز میں عبدالغفار ثقلین اور رپون منڈل نے 3 چھکے لگا کر مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا، مگر جیت کی کوشش آخری گیند پر ناکام رہی، بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی اور میچ ٹائی ہوگیا۔

میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے 7 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر چوتھی بال پر حاصل کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.