فتنہ الخوارج کے خوارجین نے فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر پر حملے کی ناکام۔
خود کُش دھماکے کے بعد دو خوارجین نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جن کو مار دیا گیا
پشاور ، صدر، کوہاٹ روڈ میں آج صبح تقریباً آٹھ بجے فتنہ الخوارج کے خوارجین نے فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر پر حملے کی ناکام کوشش کی، سیکورٹی ذرائع
سیکورٹی ذرائع کے مطابق خوارجین نے فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹرکے گیٹ پر خود کُش دھماکہ کیا –
سیکورٹی ذرائع نے بتایا خود کُش دھماکے کے بعد دو خوارجین نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جن کو مار دیا گیا،
تینوں حملہ آور جہنم واصل ہو چکے ہیں ،
فائرنگ کی آواز رک گئی ہے،
حملے میں فیڈرل کانسٹبلری کے تین اہل کار شہید ہوئے جبکہ دو زخمی ہیں ،
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،
علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے،
سیکورٹی ذرائع نے بتایا خود کُش دھماکے کے بعد دو خوارجین نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جن کو مار دیا گیا،