The news is by your side.

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں ’بدل دو نظام‘ تحریک کا اعلان،

مسئلہ آئین میں نہیں بلکہ نظام میں ہے، جہاں چند طاقتور افراد عوام سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

0

لاہور:   جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملک گیر اجتماع کے اختتامی خطاب میں کہا کہ ملک کو نئی سمت دینے کے لیے جنریشن زی کی رہنمائی اور تربیت ضروری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جنریشن زی کی سب سے بڑی مشکل فوکس کی کمی اور تربیت کے مستقل نظام کا نہ ہونا ہے۔ اس لیے مختلف سوفٹ اسکلز پروگرام متعارف کرائے جائیں گے اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں بھی شروع کی جائیں گی تاکہ لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکلز نمایاں ہوں اور انہیں معاشرتی و تعلیمی محاذ پر آگے لایا جا سکے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسئلہ آئین میں نہیں بلکہ نظام میں ہے، جہاں چند طاقتور افراد عوام سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔

بدل دو نظام تحریک کے مقاصد

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں طبقاتی تعلیمی نظام کا خاتمہ اور یکساں تعلیمی نظام کا نفاذ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن کے قیام، افغانستان سے مذاکرات اور عوامی فلاح کی پالیسیوں کو اپنانا بدل دو نظام تحریک کے اہم مقاصد ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں جلسوں کے ذریعے اس تحریک کو مزید تقویت دے گی، عدالتوں کے نظام کو وکیلوں کی مدد سے بہتر بنایا جائے گا اور ملک کو چند افراد کے ہاتھوں میں نہیں چلنے دیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا میں ظلم کا نظام ختم ہونا چاہیے کیونکہ چند ہاتھوں میں طاقت مرکوز ہے۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق دینا عالمی ذمہ داری ہے اور یہ پاکستان کی ریڈ لائن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کو غلط فیصلوں اور طاقتور نظام کی رکاوٹوں کی وجہ سے نقصان پہنچا، مگر ہر دور میں حق کی فتح ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.