The news is by your side.

سری لنکا کو شکست پاکستان نے سہ ملی ٹی20 سیریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

0
راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملی ٹی20 سیریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹی20 ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان کے 2 میچوں میں 4 پوائنٹس ہوگئے، جبکہ سری لنکا مسلسل دوسری شکست کے بعد آخری نمبر پر چلا گیا۔

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 80 رنز بنائے، جن میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ ان کا ساتھ صائم ایوب نے 20 اور بابراعظم نے 16 رنز بنا کردیا۔

سری لنکا کی جانب سے چمیرا نے 2 اور داشن شناکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کے کپتان داشن شناکا کے پہلے بیٹنگ کے فیصلے نے ان کی ٹیم کے لیے مددگار ثابت نہ ہوا اور مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز بنا سکی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.