واشنگٹن(یو این آئی)امریکی ریاست کولاراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل پرحملہ کیس میں صدارتی الیکشن کےلیے نااہل قراردے دیا۔
کیپیٹل ہل پرحملہ ٹرمپ کو مہنگا پڑگیا۔ کولاراڈوکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کےلیے نااہل قراردے دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیپیٹل ہل پرحملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار بننے کےاہل نہیں۔
فیصلے میں کہاگیا ہے کہ سابق صدر نے 6 جنوری 2021 کو اپنے حامیوں کے ذریعے حملہ کرایا،کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کے باعث ٹرمپ صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں۔