چین کی سنٹرل ساؤتھ یونیورسٹی میں منعقدہ پانچواں بین الاقوامی کلچرل فیسٹیول۔
پاکستانی طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی جانب سے فیسٹیول میں بھر شرکت، پاکستانی ثقافت اور ذائقے دار کھانوں سے دیگر ممالک کے شرکا کے دل مو لیے۔
چین کی سنٹرل ساؤتھ یونیورسٹی،میں منعقد ہونے والے پانچوایں بین الاقوامی کلچرل فیسٹیول کا انعقاد،پاکستان سمیت 51 ممالک کی شرکت، رنگا رنگ تقریبات نے فیسٹول کو چار چاند لگا دیے۔اس عظیم الشان فیسٹیول کا مقصد شریک مختلف ممالک کی جانب سے اپنی ثقافت، روایات اور روایتی کھانوں کی نمائش کرنا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے بھی فیسٹیول میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور اپنے ملک کی ثقافت کو موثر انداز سے اجاگر کرتے ہوئے شرکا کو اس سے روشناس کرایا،مختلف اقسام کے کھانوں کے سٹال بھی فیسٹول کا حصہ تھے جن میں ہر ملک کی جانب سے اپنے روایتی کھانوں کے علاوہ دیگر انواع و اقسام کے کھانوں کی نمائش کی گئی، پاکستانی سٹالز پر بریانی، نہاری، گول گپے اور پاکستانی سٹریٹ فوڈز مہماںوں کی تواضع کے لیے موجود تھے، شرکا نے پاکستان کے روایتی کھانوں میں بیحد دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ان سے خوب لطف اندوز ہوئے،

علاوہ ازیں پاکستانی خواتین کی جانب سے لگائے گئے مہندی کے سٹالز بھی دیگر ممالک کی خواتین کی توجہ کا مرکز رہے، خواتین کی بڑی تعداد نے جوق درجوق مہندی لگوائی اور انتہائی دلکش ڈیزائیوں سے اپنے ہاتھوں اور بازوں کو سجوایا،
فیسٹیول کا مقصد مختلف ممالک کی ثقافتوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اوربین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا، مختلف ثقافتوں کے ایک جگہ اکٹھا ہونے کے باعث یہ فیسٹیول سینٹرل ساوتھ یونیورسٹی میں مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کا ثبوت اس کا مسلسل پانچواں سالانہ انعقاد ہے، پاکستانی طلبہ و طالبات اور اساتذہ بھی ہر اس سال فیسٹیول میں بھرپور انداز سے حصہ لے کر اپنے ملک کی ثقافت و معاشرت کو اجاگر کرنے اور ذائقے دار کھانوں کو متعارف کرانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
