The news is by your side.

پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز کردیا،

مختلف بینچوں میں مختلف مقدمات کی سماعت ، چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دئے۔

0

 اسلام آباد:پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیا, آئینی عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ بلڈنگ میں بیٹھے گی،

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال پر کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعتن کی،آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی

جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس کے کے آغا نے  پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے درخواست گزار ملازمین کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے بغیر وکیل کیس میں حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی،درخواست گزار کی استدعا کہ عدالت ہمیں تحفظ دے، ڈیپارٹمنٹ میں ہماری گیٹ اینٹری بند ہو جائے گی، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ اوور سمارٹ نہ بنیں ،گیٹ اینٹری کے علاہ اور بھی کچھ بند ہوسکتا ہے، پہلے اپنا وکیل کریں ورنہ ہم ابھی درخواست مسترد کر دینگے ، عدالت نے درخواست گزاروں کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زندگی بچانے والی ادویات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ زندگی بچانے والی اکتالیس ادویات کی رجسٹریشن سے متعلق یہ درخواست دائر کی تھی، اکتالیس میں تیس رجسٹر کردی گئی ہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے در خواستگزار عوامی مفاد کیلئے آیا ہے۔ عوامی مفاد کا مقدمہ ہے، حکومت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لے۔ بعد ازاں عدالت نے ڈریپ سے ادویات کی دستیابی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.