وفاقی محتسب کی ہدایت پر ٹیم کا دورہ پم،ہسپتال کی حالت پر اظہارتشویش
ٹیم نے مریضوں کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات،صفائی ستھرائی کے معیار اور مریضوں کو ڈیل کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔
اسلام آباد: وفاقی محتسب اعجازاحمدقریشی نے پمز ہسپتال میں آؤ ٹ سورسنگ کی وجہ سے بعض شعبوں کی تنزلی اور صفائی کے ناقص انتظامات نیزمریضوں کو سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے ہسپتال انتظا میہ کوکارکردگی بہتربنانے کی ہدایت ۔
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ہسپتال کے خلاف بڑی تعداد میں شکا یات کا نو ٹس لیتے ہو ئے ڈائر یکٹر جنرل محمداشفاق احمد کی سربرا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم گزشتہ روز ہسپتال بھیجی۔
معا ئنہ ٹیم نے مریضوں سے ملاقات اورہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے شکایات کا جائزہ لیا اور ان کے ازالے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات دیں۔ ٹیم نے اپنے گز شتہ دورے کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔
ٹیم نے ہسپتال میں صفا ئی کے فقدان،ایمر جنسی وارڈز میں اسٹریچروں اور وہیل چیئرز کی کمی اور حالت زار نیزسیکو رٹی کے نا قص انتظامات دیکھ کرسفا رش کی کہ آئند ہ کسی بھی آؤ ٹ سو رس پرا ئیو یٹ کمپنی کو اس کی کارکردگی کا جا ئزہ لینے کے بعد ٹھیکہ دیاجائے۔
وفاقی محتسب کی ٹیم کو بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ حا ل ہی میں ہسپتا ل میں 93 نئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹا ف کی 113اسا میوں پر تقرریاں ہو ئی ہیں،اس کے با وجودڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی متعدد اسا میاں خا لی ہیں۔
بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ ہسپتال میں روزانہ دس ہزارسے زائدمریض آتے ہیں،جن کے لئے ایم آر آئی کی صرف دو اور الٹراسا ؤنڈ کی 28 مشینیں ہیں،وفاقی محتسب نے قانون اور قواعد کے مطا بق ڈاکٹر وں اورنرسوں کی خا لی اسا میاں پرکرنے کی ہدایت کی۔
کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کردی ہے جبکہ اپنی سفارشات پرمشتمل تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کر ے گی۔