حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کے لیے تمام اہم خدمات کو ڈیجیٹل بنا دیا، ذرائع ۔
دنیا بھر میں اپنے تمام سفارت خانوں اور ہائی کمیشنز کو متحرک کر دیا ہے ،
اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے تمام اہم خدمات کو ڈیجیٹل بنا دیا ۔
ذرائع کے مطابق جن خدمات کو ڈیجیٹل بنایا گیا ان میں نائیکاپ، پاسپورٹ کی تیاری،ویزاراجراء،پاور اتارنی کی تصدیق شامل ہیں،
ذرائع مزید بتایا کہ بعض ممالک میں ابھی بھی پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جن کے لیے ضروری اقدامات اور حکمت عملی کو بروے کار لایا جا رہا ہے ، جبکہ مشنز بھی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو اس حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں،
علاوہ ازیں وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے اور اس کے بارے میں منفی پراپیگنڈے کے تدارک کے لیے بھی اپنے تمام سفارت خانوں اور ہائی کمیشنز کو متحرک کر دیا ہے ،
انھیں بھارت کے حوالے سے بھی خصوصی ٹاسک سونپے گئے ہیں اور بھارت کا انتہاپسند اور اقلیت مخالف چہرہ بلخصوص مسلم مخالف سوچ اور جنگی و جارحانہ عزائم کو بھی دنیا کے سامنے لانے کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت بنگلا دیشن کے ساتھ تعلقات میں تیزی سے بہتری لانے اور انھیں مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ، یہی دجہ ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران اعلی سظح کے رابطوں میں تیزی لائی گئی، سیاسی اور دفاعی شعبوں میں روابط کو بہتری بنانے میں اہم پیش رفت کی گئی