راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کوشال مینڈس 20، کپتان کیرتھ اسالنکا 6 جبکہ دشمانتھا چمیرا بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، وانند ہاسارنگا نے 37 اور پرامود مدوشن نے 11 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے تین ، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب قومی ٹیم نے 289رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، یوں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 78اور صائم ایوب نے 33رنز بنائے جب کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 102رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
علاوہ ازیں محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 115 گیندوں پر سنچری بنائی، بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کی 20 ویں سنچری سکور کی۔ بابر اعظم نے 136 اننگز میں پاکستان کے لیے 20 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریاں سکور کیں۔