The news is by your side.

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی،سینٹ مین پیش کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی،

0

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے خصوصی اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی جسے اب سینیٹ میں پیش کر کے پہلے وہاں سے منظور کرانے کا فیصلہ ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے مطابق آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے، اب پارلیمنٹ آئین میں ترمیم پر بحث کے بعد ان کی منظوری کا حتمی فیصلہ کرے گی، آئینی ترمیم آج ہی سینیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تقرری بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ ججز کا ٹرانسفر جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے،

وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات 6 سالہ مدت کے لیے ہوتے ہیں، اور ہر 3 سال بعد بھی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آئینی ضرورت ہے، اس ابہام اور آئینی ایشو کو حل کرنے کے لیے کہ سینیٹ ارکان کا انتخاب ایک ہی وقت میں پورے ملک میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ سینیٹ کے انتخابات تعطل کا شکار نہ ہوں۔

نئی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کے عہدے کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھا گیا ہے، جہاں تک مسلح افواج کی کمان کا تعلق ہے، اس کے بارے میں بھی ترامیم پارلیمنٹ کو بھیجی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق  بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات سے متعلق بل پر بھی آج بحث کی جائے، اور حلیف جماعتوں کے اتفاق رائے سے اسے منظور کرایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن کا معاملہ بعد میں دیکھیں گے

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.