The news is by your side.

27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری ، کیا متفقہ آئین کو غیر متفقہ بنا دے گی۔

وفاقی حکومت کاو اپوزیشن کی حمایت حاصل کیے بغیر اس ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظورکروانے کی جلدی کیوں،

0

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کا معاملہ ، حکومت نے سینٹ کا اجلاس آج چھٹی کے روز ( ہفتے) بھی طلب کر لیا،جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے تاکہ ترمیم کے مسودے کی منظوری لے کر ترمیم کو آج ہی سینٹ میں پیش کرنے کو ممکن بنایا جا سکے، 

واضح رہے کہ اس قدر اہم نوعیت کی ترمیم کو حکومت جس تیزی کے ساتھ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے کہ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم ملک میں موجود نہیں لیکن وفاقی کابینہ کا اجلاس پھر بھی منعقد ہوگا اور وزیر اعظم ویڈیولنک کے ذریعے اس اجلاس کی صدارت کریں گے اور کابینہ سے منظقوری کی صورت میں اس ترمیم کا آج ہی سینٹ میں پیش کیے جا نے کا قوی امکان ہے،

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اس حوالے سے حکومت کو اس بات کی اہمیت کا بھی اندازہ نہیں کہ آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری کس قدر اہمیت کی حامل ہے اور غیر متفقہ ترمیم کی منظوری سے پورا آئین غیر متفقہ ہو سکتا ہے اور اس آئین کو غیرمتفقہ بنانے میں اب پیپلزپارٹی بھی حکومت کے ساتھ مل گئی ہے،

ملک کی ہر جماعت اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ سابق وزہر اعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے مدمقابل بدترین مخالف اپوزیشن  ہونے کے باوجود اس آئین کو متفقہ طور پر پاس کرایا، لیکن  آج کی حکومت کو اس ترمیم کو مسودے پر اپوزیشن کے مشاورت کے بغیر ہی پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر آمادہ دکھائی دیتی ہے،

جمعہ کے روز مولانا فضل الرحمن نے اپنی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا کہ ان کے ساتھ مسودہ شیئر نہیں کیا گیا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.