کابل کے غیر منطقی اور نا جائز مشورے بات چیت بے نتیجہ رہنے کے ذمہ دار،ذرائع
طالبان کی ہٹ دھرمی، معاملے کو منطق اور بات چیت سے حل کر نے کی آخری کوششیں جاری۔
استنبول:استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ بھی بے نتیجہ رہا ، طالبان کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ مذاکرات کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ
ذرائع کے مطابق یسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، اس دوران دہشت گردی اور ان کی وجوحات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
18 گھنٹوں کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد بار پاکستان کے خوارج (TTP) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ اور یقینی کارروائی کے منطقی اور جائز مطالبے سے اتفاق کیا،
ذرائع نے بتایا کہ میزبانوں کی موجودگی میں بھی افغان وفد نے اس مرکزی مسلئے کو تسلیم کیا، تاہم ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان کے وفد کا مؤقف بدلتا رہا ،
ذرائع نے انکشاف کیا کہ مذاکرات کے دوران کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور نا جائز مشورے ہی بات چیت کے بے نتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں
البتہ پاکستان اور میزبان انتہائی مدبرانہ اور سنجیدہ طریقے سے اب بھی ان پیچیدہ معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں،
ذرائع نے کہا کہ اب بھی ایک آخری کوشش جاری ہے کہ باوجود طالبان کی ہٹ دھرمی کسی طرح اس معاملے کو منطق اور بات چیت سے حل کر لیا جائے اور مذاکرات ایک آخری دور کی جانب بڑھ رہے ہیں، ذرائع