نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز ( نیما) کی تصنیف کی تقریب رونمائی،
صدر نیما وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) احمد سعیداور کموڈور راحیل مسعود اور سینئر ریسرچ فیلو نیما کی یہ مشترکہ تصنیف جدید بحری قانون کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
اسلام آباد :نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (NIMA) کی جانب سے شائع کردہ کتاب”نیوی گیٹنگ لیگل ہورائزنز: سی فیئرز مینوئل آن نیول آپریشنز اینڈ لا آف دی سی ڈیورنگ پیس اینڈ وار” (Navigating Legal Horizons: Seafarers’ Manual on Naval Operations and Law of the Sea during Peace and War) کی تقریب رونمائی گذشتہ روز یہاں منعقد ہوئی ۔
اس تقریب کا اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (NIMA) نے کیا تھا ، تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ریٹائرڈ) زبیرمحمود حیات ،سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت سینئرسابق فوجی افسران، عدلیہ کے اراکین، سفارتکاروں ، قانونی ماہرین اور بحری ماہرین سمیت دیگر معزز مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،

یہ کتاب صدر نیما وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) احمد سعیداور کموڈور راحیل مسعود اور سینئر ریسرچ فیلو نیماکی مشترکہ تصنیف ہے جو جدید بحری قانون کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے عالمی تبدیلی کے دور میں اس کتاب کے بروقت اجراء کو اہمیت کا حامل قرار دیا اور پاکستان کے اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے متعلقہ حلقوں کے لیے اہنما دستاویز قرار دیا ۔
مہمان خصوصی جنرل زبیر محمود حیات نے نیما کی تصنیف کو ایک بصیرت افروز دستاویز قرار دیا اور کہا کہ یہ کتاب قانون کی حکمرانی، اخلاقی ذمہ داری، اور اسٹریٹجک حکمت عملی کی بنیاد پر بحری گورننس سے وابستگی کی عکاس ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی بحری قانون کی پاسداری نہ صرف ایک قانونی ذمہ داری ہے بلکہ پاکستان کے لیے ایک اسٹریٹجک ضرورت بھی ہے۔ تقریب میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔۔

صدر نیمانےآئی سی آر سی کی شراکت داری پر شکریہ ادا کیا اور فرینڈز آف نیماکی حمایت کا اعتراف کیا۔