جنوبی افریقہ نے ٹی۔20 سیریز کا پہلا میچ 55 رنز سے جیت لیا،
پاکستان ٹیم 194 رنز کت ٹارگٹ کے جواب میں صرف 139 رنز ہی بنا سکی اور 18.1اوورز میں پویلین لوٹ آئی،
راولپنڈی(رپورٹ۔ سید مھد حسین): جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ۔20 سیریز کا پہلا میچ 55 رنز سے با آسانی جیت لیا،
جنوبی افریقہ نے پہلا بیٹنگ کرتے ہوئے 194 رنز بنائے اور پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 195 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کا پیچھا کرتے ہوئے میزبان ٹیم 18.1 اوور میں 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران پاکستان کی باولنگ انتہائی ناقص رہی جبکہ بیٹنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اس سے بھی زیادہ بی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایشاء کپ کے ناکام ترین کپتان سلمان علی آغا کی سربراہی میں کھیلنے والی اس ٹیم نے اپنی ہار کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میچ اپنے ہاتھ سے گنوا دیا،
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ سمیت تینوں شعبوں میں بہترین کھیل کا مطاہرہ کیا اور باآسانی یہ میچ جیت لیا، کسی بھی موقع پر پاکستان ٹیم میں جیت کے حوالے سے کوئی لگن دکھائی نہیں دی، نہ ہی ٹیکنیکلی یہ ٹیم مضبوط دکھائی دی،
طویل عرصے بعد پلیتنگ سکوڈ میں واپسی اختیار کرنے والے بابر اعظم ٹیسٹ میچوں کی طرح ٹی۔20 میچ میں بھی بری طرح ناکام رہے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ آئے جبکہ نسیم شاہ باولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، انھوں نے باولنگ مین تین اوورز میں 31 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا جبکہ بیٹنگ میں صرف 9 رنز ہی بنا سکے،
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نواز نے 36 اور صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز کی اننگ کھیلی,
کپتان سلمان آغا بھی غیر ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے صرف 2 رنز بنا ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ عثمان خان 12، حسن نواز 3 اور فہیم اشرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، شاہین آفریدی 4 بنا کر آؤٹ ہوئے