The news is by your side.

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے استنبول میں پاکستان افغانستان کے مذاکرات۔

پاکستان نے حتمی موقف پیش کر دیا، دہشت گردوں کی پشت پناہی برداشت نہیں،طالبان وفد کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ، مذاکرات ڈیڈ لاک سے دوچار

0

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والی بات چیت فیصلہ کن دور میں داخل، پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا،

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے،

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسکے خاتمے کے لئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے،

اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں، نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، اور یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے،

سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے ، کیونکہ پاکستان نے جو مطالبات پیش کیے ہیں وہ مکمل طور پر واضح، شواہد پر مبنی اور مسلے کا حقیقی حل ہیں۔

افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، عدم سنجیدگی اور عدم تعاون دیگر فریقوں خصوصاً میزبان پر بھی واضح ہو چکی ہے  ۔ پاکستانی وفد نے واضح کر دیا ہے کہ ہمارے دہشت گردی کے مرکزی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ میزبان اب بھی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ طالبان وفد زمینی حقائق اور شواہد کو سمجھے اور سنجیدگی سے تعاون کرے تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکیں۔ سیکورٹی ذرائع

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.