The news is by your side.

جنوبی افریقہ کی71 رنز کی برتری،پاکستان کے دوسری اننگز میں 94 پر 4 کھلاڑی آوٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز ، پاکستان ٹیم کی پوزیشن کمزور،جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ٹیل اینڈرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ

0

 راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 404 بناکر آؤٹ ہوگئی۔  پاکستان  نے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگ میں 94 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

دوسری اننگ میں پاکستان کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں ، پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب امام الحق صرف 9 رنز پر آوٹ یوگئے ان کے بعد دوسری وکٹ 16 رنز پر گری اور عبداللہ شفیق صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،

تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان شان مسعود تھے جو کوئی رن بنا بنا پائے اور صفر پر آوٹ ہو کر پویلین واپس آ گئے، چوتھے نمبر پر سعود شکیل کی وکٹ گری جنھوں نے صرف 11 رنز بنائے،

کھیل کا جب اختتام ہوا تو بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 16 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، اور پاکستان نے جنوبی افریقہ پر 23 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی،

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ٹیل اینڈرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، مہمان ٹیم نے آخری 3 وکٹوں پر 194 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

 قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آصف آفریدی نے بغیر کسی رن کے اضافے کے ڈیوالڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد آصف آفریدی نے کائل ویرائن اور سیٹ بیٹر ٹریسٹن سٹبس کو بھی آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 شکار مکمل کیے، مارکو جینسن کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

8 کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سینورن میتھوسامی اور کیشو مہاراج نے شاندار بیٹنگ کی اور 71 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ میتھو سامی نے ربادا کے ساتھ ملکر بھی قیمتی 98 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کا سکور 404 رنز تک پہنچایا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.