سکیورٹی فورسز کے باجوڑ اور دالبندین میں کامیاب آپریشنز،7 دہشت گرد جہنم واصل۔
فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔ سیکورٹی ذرائع
راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ،دالبندین، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل ، دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی،سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا،یہ اہم کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے،![]()
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک خوارجی کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ،

