The news is by your side.

چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام۔

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا، پاک فوج کی محصر جوابی کاروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ، سیکورٹی ذرائع

0

راولپنڈی: پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا، پاک فوج کی محصر جوابی کاروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ،

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،

موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں ہیں،

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا،

کرم سیکٹر پر جوابی حملے کے دوران افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں، پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشتگردوں کو بھی ہلاک اور امریکی ساخت اسلحہ بھی قبضے میں لیا ،

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے،

اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فیتہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں،

اس سے قبل پاک فوک کی جانب سے گذشتہ شب کرم میں بھی طالبان فوج کو اس کی جارحیت کی کوشش پر بھرپور جواب سیا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.