The news is by your side.

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی آج نومنتخب وزیر اعلی سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔

سہیل آفریدی پیر کے روز ہونے والے وزیر اعلی کے الیکشن میں کے پی اسمبلی سے 90 ووٹ لے کر وزیر اعلی منتخب ہو گئے تھے ۔

0

پشاور:گورنر فیصل کریم کنڈی اج شام خیبر پختون خواہ کے نو منتخب وزیراعلی محمد سہیل افریدی سے حلف لیں گے حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی،

گورنر فیصل کریم کنڈی جو منگل کے روز کراچی میں تھے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر حلف لینے کی غرض سے اسی  رات ہی پشاور پہنچ گئے،

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کو بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے یہ حکم دیا گیا کہ وہ فورا پشاور پہنچ کر اپنی ائینی ذمہ داریاں ادا کریں اور نو منتخب وزیراعلی سے حلف لیں،

اس سے قبل فیصل کریم کنڈی حلف کے سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے،

ان کی جانب سے اسی قسم کے خدشے کے پیسے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے پہلے ہی پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا تھا،

پشاور ہائی کورٹ نے دو دن میں پی ٹی ائی کی درخواست کا فیصلہ کیا اور گورنر خیبر پختونخوا سے کہا کہ وہ فوری طور پر نو منتخب وزیراعلی سے حلف لیں،

ہائی کورٹ کی جانب سے اپنے فیصلے میں اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی کو یہ اختیار دیا گیا کہ اگر گورنر حلف نہیں لیتے تو پھر وہ (اسپیکر) صوبائی اسمبلی خود یہ ذمہ داری ادا کریں،

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے اور بلاول بھٹو زرداری کے حکم کے بعد گورنر خیبر پختون خواہ رات کو ہی  پشاور پہنچ گئے اور اج وہ وزیراعلی سے حلف لینے کا اپنا ائینی فریضہ ادا کریں گے۔یاد رہے کہ محمد سہیل آفریدی سوموار کے  روز   145 رکنی ایوان سے  90 ووٹ لے کر وزیر اعلی خیبر پختونخوا منتخب ہوئے تھے ، ان کے الیکشن سے پہلے سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.