پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کے 267 رنز کا ہدف مکمل کیے بغیر جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کے 267 رنز کا ہدف مکمل کیے بغیر جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑی 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے سکور آگے بڑھانے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی اور ڈی زورزی دن کے پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے بعدازاں نئے آنے والے بلے باز ٹرسٹن سٹبس بھی محض 2 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
55 رنز کے مجموعی سکور پر ٹرسٹن سٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے، ریان ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی پارٹنرشپ کر کے اپنی ٹیم کو جیت کی کچھ امید دلائی تاہم ڈیوالڈ بریوس 54 رنز پر نعمان علی کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مجموعی سکور میں صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد ریان ریکلٹن بھی 45 بنا کر پویلین لوٹ گئے اور کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 شکار کیے۔