The news is by your side.

لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان ٹیم دوسری اننگ میں 167 رنز پر آوٹ،

جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز اور پاکستان کو جیت کے لیے 8 وکٹیں درکار، میچ کافیصلہ چوتھے روز ہی ممکن۔

0

لاہور:  پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز 167 رنز پر مکمل ہو گئی، جنوبی افریقہ نے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان مولڈر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ٹونی ڈی زورزی16 اور ریان رکلٹن29 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں نعمان علی نے حاصل کیں۔

قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سےپہلی اننگز میں 93 رنز بنالے والے اوپننگ بیٹر امام الحق اس مرتبہ جلدی آؤٹ ہوئے، پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے کپتان شان مسعود صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 64 کے سکور پر گری اور عبداللہ شفیق 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ 119 سکور پر بابراعظم 42 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

کریز پر موجود سعود شکیل بھی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور 150 سکور پر 38 رنز پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان بھی 14 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

رضوان کے بعد  شاہین آفریدی  151 کے مجموعی سکور پر صفر پر چلتے بنے، بعد ازاں آغا سلمان 4، نعمان علی 11 رنز اور ساجد خان ایک رنز بناکر 167 پر آؤٹ ہوگئے،پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.