کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ،
پاک فوج کی جوابی کاروائی میں طالبان پوسٹون کو شدید نقصان پہنچا، چار ٹینک سمیت کئی پوسٹین تباہ، طالبان لاشین چھوڑ کر فرار،
اسلام آباد:کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب کے نیتجے میں طالبان کے چار ٹینکوں سمیت کئی پوسٹین تباہ ،فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاع،
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے کئی طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان ،افغان طالبان کی پوسٹوں پے آگ بھڑک اٹھی،
سیکورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کا ٹینک بھی تباہ اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار، سیکورٹی فورسز نے کرم سیکٹر میں مزید کاروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کر دی،
پوسٹوں کی تباہی کے باعث طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے –
